افغانستان کے بہادر عوام کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، محمد رضوان
قومی کرکٹر، سابق کوچ مشتاق احمد کے ہمراہ پاک افغان سرحد پر گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، قوم سے افغانوں کی مدد کی اپیل کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے بہادر لوگوں کو ہماری مدد کی شدید ضرورت ہے۔
The brave people of Afghanistan are in dire need of our help. They need food, shelter, warm clothes, medicines, etc. It was an eye opening experience to witness the situation at Pak-Afg border with @Mushy_online. Plz contribute & help the ummah of the beloved Prophet, PBUH. pic.twitter.com/XeKjuU3Si1
— Mohammad Rizwan (@iMRizwanPak) January 3, 2022
انہوں نے کہا کہ افغانوں کو غذا، چھت، گرم کپڑوں اور ادویات وغیرہ کی ضرورت ہے، مشتاق احمد کے ہمراہ پاکستان افغانستان کی سرحد پر صورتحال آنکھیں کھول دینے والا تجربہ تھا۔
یہ بھی پڑھیے
کسٹمز نے یوریا کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
برادر ملک کی امداد، پاکستان سے افغانستان کو غذائی اجناس کی ترسیل کا آغاز
رضوان نے لکھا کہ براہ مہربانی اپنا حصہ ڈالیں اور پیارے رسول ﷺ کی امت کی مدد کریں۔
اس ٹویٹ کے ساتھ ہی محمد رضوان نے چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں موجود ہیں۔
15 اگست 2021 کو افغانستان میں طالبان نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار حاصل کرلیا تھا۔
اس کے بعد سے اب تک افغانستان کے حالات سنبھل نہیں رہے، عالمی اداروں نے افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سمیت کئی اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے کئی بار اپیل کی ہے کہ افغانوں کی مدد کی جائے، ان کے اثاثے بحال کیے جائیں۔
اس سلسلے میں پاکستان میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں سعودی عرب نے افغانستان کے لیے ایک ارب ریال امداد کا اعلان کیا تھا۔