مریم نواز میں شرم ہوتی تو آڈیو لیک پر معافی مانگتیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو 40 ہزار سے زائد افراد عطیات دیتے ہیں، باقی پارٹیاں اپنی فنڈنگ سامنے لائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز میں تھوڑی سی شرم ہوتی وہ وہ آڈیو لیک پر معافی مانگتیں۔

فواد چوہدری کا اشارہ اس آڈیو لیک کی طرف تھا جس میں رہنما مسلم لیگ (ن) پرویز رشید چند صحافیوں کے لیے غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کی کرپشن ثابت ہوچکی عوام انصاف کی منتظر ہے، مریم نواز

مریم نواز کی نئی آڈیو لیک، میڈیا مالکان اور اینکرپرسنز خاموش

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کی شفاف فنڈنگ کا نظام متعارف کروایا، تحریک انصاف کو 40 ہزار سے زائد افراد عطیات دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے بہت شفاف طریقے سے فنڈنگ کا ریکارڈ پیش کیا۔

آج خاندان شریفیہ اور زرداریہ کے فرزندان نے نیوز کانفرنسز کیں، دونوں جماعتوں کو اپنے نام تبدیل کر کے شریفیہ پارٹی اور زرداریہ پارٹی رکھ لینا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سرخرو ہوئی ہے، اب مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کا ریکارڈ سامنے آنے کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، مہنگائی روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے، آئندہ چند مہینوں کے دوران مہنگائی کم ہوگی اور معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

متعلقہ تحاریر