اے کے ڈی سیکیورٹیز ایشیا کا سب سے بہترین بروکریج ہاؤس قرار

ایشیا منی پول 2021 کے مطابق اے کے ڈی سیکیورٹیز پاکستان کا سب سے بہترین بروکریج ادارہ ہے، 6 دیگر کیٹگریز میں بھی شامل۔

 اے کے ڈی سیکیورٹیز نے پاکستان کا سب سے بہترین ریٹیل بروکریج ہاؤس کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ایشیا منی بروکرز پول 2021 کے مطابق اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ پاکستان کا سب سے اچھا ریٹیل بروکریج ادارہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

یہ بھی پڑھیے

اے کے ڈی کا کراچی پریس کلب کے لیے 1کروڑ20 لاکھ روپے کا اعلان

مہنگائی، تجارتی خسارہ اور ڈالر کی اونچی اڑان اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی

اس کے علاوہ اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ کو 6 مقامی کیٹیگریز میں بھی شامل ہے۔

بہترین ریٹیل بروکریج 2021، بہترین تجزیہ کار جسے ریٹیل سرمایہ کاروں نے ووٹ کیا، بہترین مقامی بروکریجز، مقامی سطح پر تحقیق کا بہترین بروکریج، کارپوریٹ رسائی کے لیے بہترین بروکریج، عملی اقدامات کے حوالے سے بہترین بروکریج اور اپنی سیلز کے حوالے سے بہترین بروکریج قرار پایا ہے۔

ان درجہ بندیوں نے ثابت کیا ہے کہ اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کا سب سے بہترین مالیاتی بروکریج ہاؤس ہے۔

متعلقہ تحاریر