کورونا کی چوتھی لہر  کا امکان بہت زیادہ، چوتھے بوسٹر شاٹ کی ضرورت بڑھ گئی

موڈرنا کے سی ای او نے متنبہ کیا کہ لوگوں کو چوتھے کوویڈ شاٹ کی ضرورت پڑسکتی ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ بوسٹروں کی افادیت میں کمی کا امکان ہے

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سب سے مستند سمجھی جانے والی امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بینسل نے انویسٹمنٹ بینک کی ہیلتھ کیئر سی ای او کانفرنس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ  عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف بوسٹرز کی افادیت وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوجائے گی  اور عوام کو تباہ کن وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کےلئے  موسم سرما میں چوتھے بوسٹر شارٹ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جن لوگوں کو گذشتہ  موسم سرما میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے  بوسٹر شاٹ لگائے تھے ان کے پاس موسم سرما کے دوران تحفظ حاصل ہوگا  اس کی افادیت وقت کےساتھ ختم  ہونے کے باعث چوتھا شاٹ لینے کی ضرورت ہوگی،  انھوں نے بتایا کہ جب لوگ سردی سے بچنے کے لیے گھر کے اندر جمع ہوتے ہیں تو نئے انفیکشن میں اضافہ ہوتا ہے۔ ۔

یہ بھی پڑھیے

موڈرنا کمپنی، ویکسین بنانے کے بجائے نفع کمانے میں مصروف

کورونا سے بچاؤ کے کیپسول مارکیٹ میں آنے کو تیار

سی ای او  بینسل نے کہا کہ بوسٹرز کی افادیت شاید کئی مہینوں کے دوران کم ہو جائے گی، جیسا کہ پہلی دو خوراکوں کے ساتھ ہوا تھا۔ انھوں نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  "میں حیران رہوں گا جب ہمیں آنے والے ہفتوں میں یہ ڈیٹا ملے گا کہ یہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی افادیت نہیں کھورہا ہے ، ” بینسل نے بوسٹر شاٹس کی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کورونا وائرس کا نیا ویرینئٹ او می کرون انفیکشنز  اس کی دلیل ہے کہ بوسٹر شاٹ وقت کے ساتھ اپنی افادیت کھورہا ہے اور اس وقت  اومی کرون پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ موڈرنا کی کووڈ ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی اقسام کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔ کورونا وائرس کی نئی اور متعدی اقسام پر لیبارٹری میں کیے جانے والے تجزیوں اور تجربوں سے بھی بات سامنے آئی ہے کہ موڈرنا ویکسین میں موجود کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز نئی اقسام کو پہچان سکتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔ اس بات کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ ان لوگوں کے لیے کارگر ہے جنھیں موڈرنا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

متعلقہ تحاریر