وہاب ریاض کرکٹ سے فراغت کے دنوں میں چنے بھوننے لگے

قومی کرکٹر لاہور کی ایک سڑک سے گزرتے ہوئے چنے کے ٹھیلے پر پہنچ گئے اور کچھ دیر ویڈیو بنانے کے لیے خود ہی چنے بھی بھون ڈالے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ لاہور میں رہائشی علاقے کی ایک سڑک پر کھڑے چنے بھون رہے ہیں۔

وہاب ریاض نے لال رنگ کی ہوڈی اور سفید شارٹس پہن رکھے ہیں اور وہ سردی میں چنے بھون رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب ملک نے لاہور میں ریسٹورنٹ کھول لیا، عاطف اسلم بھی پہنچ گئے

پاکستان نے ’ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ‘ کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ٹویٹ میں انہوں نے کیپشن دیا کہ اپنے آرڈرز مجھے بھیجیں اور بتائیں کیا بناؤں اور کتنے بناؤں؟

انہوں نے کہا کہ اس ٹھیلے پر وقت گزارنا بہت اچھا لگا اور اس نے مجھے میرے بچپن کے دنوں کی یاد دلا دی۔

متعلقہ تحاریر