بھارت سیاچن سے فوجیں واپس بلانے کو تیار ہے، بھارتی آرمی چیف

پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سرحدی لائن کو تسلیم کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کرے

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروا کا کہنا ہے کہ بھارت سیاچن کو ڈی ملیٹریرائز کرنے پر آمادہ ہے بشریطیکہ پاکستان زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور ایکچوئل گراؤنڈ پوزیشن لائن (AGPL) کو قبو ل کرے ۔

15 جنوری کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آرمی ڈے سے قبل  اپنی روایتی پریس بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکنڈ نروا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سیاچن پر ایکچوئل گراؤنڈ پوزیشن لائن (اے  جی پی ایل) کو تسلیم کرلے تو بھارت سیاچن گلیشئرکو غیر فوجی علاقہ قرار دینے کو تیار ہے۔تاہم اس کےلئے شرط یہ ہے کہ پاکستان ایکچوئل گراؤنڈ پوزیشن لائن (AGPL) کو قبول  کرے اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی لائن کو تسلیم کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کرے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیامیں انتہاپسندی عروج پر، بھارتی صحافی بھی عمران خان کی اخلاقی اقدار کے معترف

انڈین آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کے تباہ، سی ڈی ایس بپن راوت ہلاک

انھوں نے کہا کہ ہم سیاچن گلیشیئر کو غیر فوجی  علاقہ بنانے کے مخالف نہیں ہیں اس علاقے میں عسکریت پسندی 1984 کے اواکر میں یکطرفہ طورپر پاکستان کی طرف سے  کی گئی  جس کے جواب میں بھارت کو نتیجتاً جوابی اقدامات کرنے پر مجبور کیا گیا انھوں نے کہا کہ  اسلام آباد نے ابھی تک گلیشیئر پر فوجیوں کی پوزیشنوں کی تصدیق پر اتفاق نہیں کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر