ازبکستان نے عدم ادائیگی پر افغانستان کی بجلی کاٹ دی
ملک میں بجلی کی یہ کمی مرجان پاور اسٹیشن میں ہونے والی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے
حکام نے کہا کہ یہ کمی مرجان پاور اسٹیشن میں ہونے والی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم ادائیگی پر ازبکستان نے بجلی کی سپلائی کو معطل کردیا ہے۔
افغانستان کےمیڈیا کے مطابق ازبکستان نے جنگ زدہ ملک افغانستان کو بجلی کی فراہمی کے بدلے واجب الادا خطیر رقم کی عدم ادائیگی کے باعث 60 فیصد تک کمی کردی ہے جس کےباعث آدھے سے زیادہ افغانستان میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
افغانستان سے مزید پناہ گزینوں کو نکالا جاسکتا تھا،ناکامی مایوس کن ہے،شہزادہ ولیم
افغان پناہ گزینوں کی حالت زار پر اداکارہ ریما خان بھی پریشان
دوسری جانب افغانستان میں واقع بجلی گھر ‘دا افغانستان بریشنا شرکت’ (DABS) نے ازبکستان سے بجلی کی بندش کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی یہ کمی مرجان پاور اسٹیشن میں ہونے والی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے جس نے افغانستان کو برآمدات کے لیے بجلی کی مقدار کو کم کر دیا تھا۔
افغانستان اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزررہا ہے جہاں ایک جانب امریکی اتحادی فوج شکست کھاکر ملک سے جاچکی ہے اور افغان طالبان نے ملک کا سارا نظام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے جس کے باعث عالمی بینک اور امریکہ نے افغانستان کے اربو ڈالر منجمد کردیئے ہیں، ملک میں ایک غیر یقینی کی صورتحال ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں نے اپنی رپورٹ میں دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ اگر افغانستان کے مسئلے کا فوری حل نا نکالا گیا تو لاکھوں افغان شہری بھوک سے مارے جائیں گے ایسی صورتحال میں اگر افغانستان کی بجلی کی سپلائی میں کمی کی گئی تو اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔