بے بی شارک یوٹیوب پر 10 ارب ویوز والی پہلی ویڈیو بن گئی

نومبر 2020 میں گانے نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے کا اعزاز حاصل کیا، تخلیق کار کمپنی نے بچوں سے بےبی شارک ڈانس ویڈیو بنانے کا کہہ دیا۔

بچوں کے گانے ‘بےبی شارک’ کی ویڈیو یوٹیوب کی پہلی ویڈیو بن گئی ہے جسے 10 ارب سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا، نومبر 2020 میں بےبی شارک نے سب سے زیادہ دیکھے جانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اب بےبی شارک وہ واحد ویڈیو ہے جسے 10 ارب مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ بچوں کا یہ گانا جنوبی کوریا کی تعلیمی کمپنی پنک فونگ نے تخلیق کیا اور کوریائی امریکی گلوکارہ ہوپ سیگوائن نے گایا۔

یہ بھی پڑھیے

وادی گلوان سے چینی فوج نے ویڈیو جاری کردی، بھارتی سیخ پا

علیزے شاہ کا اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اس گانے کی ویڈیو 2016 میں ریلیز کی گئی تھی اور یہ پورے ایشیا میں وائرل ہوا تھا لیکن امریکہ میں اس گانے کو 2019 میں پذیرائی ملی۔

بےبی شارک بل بورڈ ٹاپ 40 کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو بچے ڈانس کر رہے ہیں جبکہ کئی اینیمیٹڈ شارک مچھلیاں بچوں کا شکار کرنے کے لیے تیر رہی ہیں۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے پنک فونگ کے امریکی سی ای او بن جیونگ نے کہا کہ بےبی شارک کی کامیابی حادثاتی تھی، کمپنی کو توقع نہیں تھی کہ یہ گانا اتنا مقبول ہو جائے گا۔

یوٹیوب پر 10 ارب ویوز کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد پنک فونگ نے پوری دنیا کے بچوں کے ہمراہ جشن منانے کا ارادہ کیا ہے، کمپنی نے تمام بچوں سے کہا ہے کہ وہ بےبی شارک پر ڈانس کر کے ہمیں ارسال کریں۔

Facebook Comments Box