شہباز شریف نے ’چار لوگوں کے لیے ڈیل مانگی ہے‘، شہباز گل کا دعویٰ
وزیراعظم معاون خصوصی کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر ، حمزہ شہباز ، نواز شریف اور مریم نواز نے ڈیل مانگی ہے پیچھے سے سیاست شاہد خاقان عباسی کرلیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ’’چار لوگوں کے لیے ڈیل کرنے کا کہا‘‘۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا شریفوں کو جتنی ڈھیل اور چھوٹ فراہم کرنی تھی کی جاچکی ہے۔ ہماری جتنی مجبوریاں تھیں وہ گزر چکی ہیں۔ اب آپ کے سامنے کھڑا ہے عمران خان ، اب آپ کو ہمیں بتانا پڑے گا کہ مقصود چپڑاسی کے پاس کون سا ہنر ہے کہ اس کے اکاؤنٹ میں 37 سو کروڑ روپے کس نے جمع کرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی میں مخصوص لابی کو آگے لایا جارہا ہے، عامر لیاقت حسین
ہر دور کا ایک بحران ہوتا ہے ہمارا بحران عمران خان ہے، بلاول بھٹو زرداری
ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست کو تین چار بتیوں کے پیچھے لگایا گیا ۔ ایک تو لگایا گیا کہ صرف سڑکیں بنانی ، پل بنانے اور میٹرو بنانی ہے۔ تعلیم اور صحت پر خیر ہی خیر ہے۔ سب سے بنیادی چیز تعلیم اور صحت ہے ، صحت کے لیے ہم انصاف کارڈ لاچکے ہیں۔ دو ہفتے پہلے شروع ہونے والے پروگرام پر ابھی تک 5 سے 6 ہزار لوگ مفت علاج کروا چکےہیں۔ عمران خان نے سب کا وہاں لاکھڑا کیا ہے جہاں آپ کا مریض پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مرے گا نہیں ۔
اب ووٹ کا مقابلہ ووٹ سے ہو گا
عمران خان غریب کو علاج کیلے وہاں لے گیا جہاں وہ نہیں جا سکتا
13ارب کی لاگت سے منصوبے شروع اور اسی دور میں مکمل ہونگے
شریف فیملی برگر ڈیل مانگ رہی ہےجس میں کھلونا بھی ملتا ہے
نواز شریف کا ویزہ جلد برطانیہ میں منسوخ ہو جائے گاhttps://t.co/woTDtuhxk5— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 16, 2022
تعلیم بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ فیصل آباد پنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے اور ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے مگر تعلیم کے نام پر جو اس شہر کے ساتھ کیا وہ ہم سب کے سامنے ہے۔ کالج تو دور کی بات ہمارے پاس مڈل اسکول پورے نہیں ہیں ، ہماری بیٹیاں پڑھ نہیں سکتی ہیں۔ جو بچیاں فوج اور میڈیکل کےشعبے میں جاسکتی تھیں وہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے وہ وہیں رہ جاتی ہیں اور اگلی نسل بھی اس سےمتاثر ہوتی ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا ہمیں بتایا گیا کہ ایاز صادق صاحب لندن جارہے ہیں اور نواز شریف کو واپس لارہے ہیں ، نواز شریف صاحب کیا راستہ بھولے ہوئے ہیں جو ایاز صادق انہیں لینے جارہے ہیں۔ کسی کے آنے کا ڈراوہ تب دیتےہیں جب آپ نے اس کا جانا نہ دیکھا ہو۔
نواز شریف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کہنا تھا میں خود نواز شریف سے تین مرتبہ اسپتال میں مل چکا ہوں وہ اس وقت منت ترلے کرتے تھے پاؤں پڑتے تھے معافیاں مانگتے تھے کہ کسی طرح جانے دیں۔ جو شخص یہاں سے بھاگ کر گیا ہو اسے محمود غزنوی نہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں ، نواز شریف صاحب کو ویزہ کچھ دنوں میں مسترد ہوجانا ہے۔ ان کو وہاں سے نکالا جارہا ہے ، ان کو وہاں جہاز میں بٹھایا جارہا ہے وہ یہاں لینڈ کریں گے اور سیدھے جیل جائیں گے۔