کورونا کے علاج کیلیے جڑی بوٹیوں سے دوائی تیار، پاکستان میں تجربہ کامیاب
چینی ادویات ساز کمپنی نے روایتی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے دوا بنائی ہے، تمام ویریئنٹس کے مریضوں کیلیے موثر ہے, 300 پاکستانی مریضوں پر تجربہ کیا گیا۔

پاکستانی محکمہ صحت حکام نے کورونا وائرس کے علاج کیلیے چین کی تیار کردہ روایتی جڑی بوٹیوں سے بنی دوائی کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر آرہی ہے جس میں اومی کرون ویریئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں اومیکرون ویریئنٹ کے 75 کیسز سامنے آگئے
کراچی میں اومی کرون کے سائے میں آج سے ایٹ فیسٹیول کا انعقاد
چینی دوائی Jinhua Qinggan Granules کو بیجنگ کی فارماسیوٹیکل کمپنی نے تیار کیا ہے اور اسے چین میں پہلے ہی کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
عالمی مرکز برائے کیمیائی اور جینیاتی سائنس کے ڈائریکٹر پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ یہ دوائی کورونا وائرس کے مختلف ویریئنٹس کے مریضوں پر آزمائی جاچکی ہے اور ہم اسے اومی کرون سمیت دیگر ویریئنٹس کے خلاف موثر ہونے کی توقع کرتے ہیں۔
دوا کے ٹرائل کرنے والے ڈاکٹر رضا شاہ نے بتایا کہ چینی دوائی کو 300 مریضوں پر آزمایا گیا جو کہ گھروں میں زیر علاج تھے، 82.67 فیصد موثر پائی گئی، ان ٹرائلز کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے دی تھی۔
پیر کے روز ملک میں 4340 افراد میں کورونا وائرس تشخیص ہوا جو کہ پچھلے تین ماہ کے سب سے زیادہ ریکارڈ کردہ اعداد و شمار ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پچھلے ایک ہفتے میں پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں 170 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کورونا سے اموات بھی 62 فیصد بڑھ گئی ہیں۔