سیلینا گومز آسکر ایوارڈ 2022 کی میزبانی کریں گی
آسکر 2022 کورونا وائرس کے باعث تین سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے جارہا ہے

قیاس آرائیاں تھی کہ امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کی میزبانی کریں گی اور اب انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ سیلینا گومز ساتھی اداکاروں اسٹیو مارٹن اور مارٹن شارٹ کے ساتھ ایوارڈ کی میزبانی کریں گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق 29 سالہ امریکی گلوکارہ ، اداکارہ اور پروڈیوسر سیلینا گومز کے حوالے سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ سیلینا گومز فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر 2022 جو عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث تین سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے جارہا ہے اس تقریب کی میزبانی کریں گی تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ میگن فاکس کی منگنی، تقریب کو ایک دوسرے کا خون پی کر یادگار بنایا
مایا اینجلو، امریکی سکے پر جگہ پانے والی پہلی سیاہ فام خاتون
خبروں میں ہالی وڈاداکار پیٹ ڈیوڈسن کا نام بھی سرفہرست تھا ، پیٹ ڈیوڈسن جو امریکی ریئیلٹی ٹی وی ہوسٹ اور معروف ماڈل کم کارڈیشین کے ساتھ مبینہ رومانس کے باعث خبروں میں رہے تھے ان کے حوالے سے بھی تصدیق کردی گئی ہے کہ وہ اس ایوارڈ کی میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز 1992 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں پیدا ہوئیں ، گومز نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز (2002–2004) تک جاری رہنے والی بچوں کی ٹیلی ویژن سیریز بارنی اینڈ فرینڈز سے کیا تھا تاہم 2007 میں وہ ڈزنی چینل کی ٹیلی ویژن سیریز وزرڈز آف ویورلی پلیس میں ایلکس روسو کے طور پر اپنے مرکزی کردار کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچی تھیں ۔