رانا شمیم کے خلاف نیب تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سے 6 کروڑ 47 لاکھ روپے ریکور کیے جائیں، ماہانہ پنشن روکی جائے، رانا شمیم لیگی کارکن تھے، درخواست گزار کا موقف۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف نیب تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو رانا شمیم کے خلاف 2018 میں دی گئی درخواستوں پر کارروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رانا شمیم کو بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان ادا کیے گئے 6  کروڑ 47  لاکھ  روپے ریکور کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک کروانے کیلیے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک، اے آر وائی بمقابلہ فیکٹ فوکس

درخواست گزار نے استدعا کی کہ رانا شمیم کو خلاف قانون ملنے والی ساڑھے سات لاکھ ماہانہ پنشن بھی روکی جائے، درخواست گلگت بار ایسوسی ایشن کی جانب سے راشد عمر ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم سے پیسہ ریکور کر کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔

تحریری درخواست میں کہا گیا کہ رانا شمیم نے گلگت بلتستان میں غیر قانونی بھرتیاں کیں، انہوں نے تعمیراتی فنڈز میں کرپشن کی اور غیر قانونی اثاثے بنائے۔

رانا شمیم مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور طیارہ سازش کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل تھے۔

متعلقہ تحاریر