نواز شریف کو سیاسی حمایت کیلیے بےمعنی جملوں کی ضرورت نہیں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ نہایت بےوزن کیپشن دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر شیئر کی ہے، انہوں نے تصویر پر نہایت بچگانہ کیپشن دیا۔

مریم نواز نے لکھا کہ میں کھیل میں واپس آنے والے بچے کی طرح ہوں، آپ مجھے زیادہ دیر کے لیے نیچے نہیں رکھ سکتے۔

یہ بات مریم نواز صاحبہ نے اپنے والد کی تصویر شیئر کر کے اس کے کیپشن کے طور پر لکھی۔

یہ بھی پڑھیے

کرپٹو کرنسی پر پابندی احمقانہ فیصلہ ہوگا، شہزاد غیاث

حکومتی بغض میں سینئر صحافی سلیم صافی کا بچگانہ ٹوئٹ

نہ صرف مریم نواز بلکہ مسلم لیگ (ن) کے کئی مرکزی رہنما بھی پچھلے کئی سالوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کو بچگانہ اور مضحکہ خیز کہتے آئے ہیں بلکہ آج تک ان کا مذاق بناتے ہیں۔

اب خود مریم بی بی ایسی باتیں کر رہی ہیں کہ ان پر مضحکہ نہ اڑایا جائے تو کیا کیا جائے؟

انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ نواز شریف صاحب تین بار مملکت پاکستان کے وزیراعظم رہے ہیں، 80 کی دہائی سے ملکی سیاست میں شامل ہیں، میاں صاحب کو اس قسم کے کسی بےوزن فقروں کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر