زندگی ٹرسٹ کی طالبہ امریکہ میں اسکالر شپ کیلئے منتخب

سہرا اقبال 2022 کاسمسٹر امریکہ کی ایمپوریا اسٹیٹ یونیورسٹی میں گزاریں گی جہاں ان کی  تدریسی  صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد ملے گی

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کی قائم کردہ زندگی ٹرسٹ کا ذیلی ادارہ برائے تعلیم ’’ دوربین‘‘ کی  طالبہ سہرا اقبال   نے امریکہ کے گلوبل اپگریڈ پاکستان پروگرام میں امریکہ کی ایمپوریا یونیورسٹی  میں ہونے والے ثقافتی  اور تعلیمی تبادلے   کی تعلیم کیلئے اسکالر شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

 شہزاد رائے نے گذشتہ روز فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ  انسٹا گرام پر اپنے  سہرا اقبال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ   امریکہ کے گلوبل اپگریڈ پاکستان  پروگرام میں پاکستان بھر سے 16 ہزار امیدواران نے درخواستیں دی تھی جس میں سے’’ دوربین ‘‘ کی طالبہ  سہرا اقبال  امریکی یونیورسٹی میں تعلیم کیلئے  منتخب ہوگئی ہیں، سہرا اقبال 2022 کاسمسٹر امریکہ کی ایمپوریا اسٹیٹ یونیورسٹی میں گزاریں گی جہاں ان کی  تدریسی  صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے لیے اعزازی سفیر مقرر

آرمی چیف کی شہزاد رائے کی تعلیم  کے لیے کاوشوں کی تعریف

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

واضح رہے کہ گلو کار شہزاد رائے  کی جانب سے پاکستان کے معیار تعلیم کو بین الاقوامی سطح پر لانے کیلئے 2002 میں زندگی ٹرسٹ کے  نام سے ایک  ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ، شہزاد رائے نے اپنی پوری زندگی اس ٹرسٹ کے لیے وقف کر دی ہےاور وہ اس ادارے کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے  کانسرٹ کرتے ہیں جبکہ براہ راست عطیات بھی جمع کرتے ہیں ۔

زندگی ٹرسٹ صرف تعلیم کے میدان میں ہی کام نہیں کرتی ہے بلکہ  دیگر سماجی مسائل  پر بھی توجہ دیتی ہے حالیہ ہی حکومت پاکستان نے شہزاد رائے کو  خاندانی منصوبہ بندی  کے حوالے سے آگاہی کیلئے اعزازی سفیر نامزد کیا ہے ، زندگی ٹرسٹ کا ایک پروگرام پی ایچ ڈی ٹو لرن ہے جس میں  محنت مزدوری کرنے والے بچوں کو ابتدائی  رسمی تعلیم  کے ساتھ ساتھ مشاہرہ بھی دیا جاتا ہے ان بچوں کو دو سالوں کے دوران پانچ سال کی پرائمری تعلیم کا مو موقع  دیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر