کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر 15 فروری تک پابندی

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا، نئی پابندیوں کا اطلاق 24 جنوری سے ہوگا۔

کراچی اور حیدر آباد میں انڈور تقریبات پر 15 فروری تک پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

نئی پابندیوں کا اطلاق 24 جنوری سے ہوگا، حکم نامے کے مطابق آئوٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

ویکسین لگوانے کے باوجود عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت

ماہین خان اور عائزہ خان احتیاطی تدابیر کے دو رُخ

اسکول میں 12 سال سے کم عمر کے صرف نصف فیصد بچے بلائے جائیں، 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔

12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی حاضری 100 فیصد رکھنے کی اجازت، گنجائش کے 50 فیصد سے زائد افراد پارک میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں آئوٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے، تقریبات میں شرکت کرنے والوں کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔

 تقریبات میں کھانے ڈبوں میں پیش کرنے کو فروغ دیا جائے، آؤٹ ڈور ڈائن ان کی سہولت بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد کے لیے ہوگی۔

نئے ایس او پیز کے مطابق  سندھ کے دیگر شہروں میں انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت برقرار ہے جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں انڈور جم میں 50 فیصد افراد کے آنے کی اجازت ہے۔

ٹیک اوے، ڈرائیو تھرو اور ہوم ڈیلوری کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے، سینما گھر میں ویکسین شدہ 50 فیصد شہریوں کو آنے کی اجازت ہے۔

مزارات میں 50 فیصد سے زائد افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، مزارات جانے والے افراد کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔

متعلقہ تحاریر