جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج ہوں گی

صدر مملکت عارف علوی نے تقرری کی منظوری دے دی، وزارت قانون کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری، خاتون جج کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد۔

صدر مملکت عارف علوی نے لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تقرری کی منظوری دے دی  ہے جس کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ الوداعی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری

عائشہ ملک پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن سکتی ہیں

تقریب میں سینیئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی سمیت دیگر جج صاحبان بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے جسٹس عائشہ اے ملک کو گلدستہ دے کر رخصت کیا، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عرفان احمد سعید نے بھی رسمی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری مسعود ارشد اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیومن ریسورس عبدالرشید عابد بھی خاتون جج کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے۔

خیال رہے کہ آج جسٹس عائشہ اے ملک کا لاہور ہائیکورٹ میں آخری روز تھا، جسٹس عائشہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج بنی ہیں۔

متعلقہ تحاریر