معیشت پر اپوزیشن کی بےجا تنقید پر وزیر خزانہ کا کرارا جواب

شوکت ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 5.37 فیصد ہے اور  معاشی شرح نمو 14 سال کی بلند ترین سطح پہنچ گئی ہے۔ بلوم برگ بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا معترف ہے۔

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے معیشت کی زبوں حالی کا تذکرہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ” پاکستان مسلسل 3 سال سے اکانومسٹ کی نارمل انڈیکس میں پہلے 3 ملکوں میں شامل ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

ایک ارب ڈالر مالیت والے مشرق وسطیٰ کے 5 اسٹارٹ اپس

ریکوڈک کیس، نیا معاہدہ متوقع، پاکستان جرمانہ سے بچ جائے گا

وزیر خزانہ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ بلوم برگ نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کو تسلیم کیا۔” ان کا کہنا تھا کہ "معیشت میں اصلاحاتی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔”

وزیر خزانہ کا ٹویٹ میں کہنا تھاکہ  "معاشی ترقی کے لیے پالیسی تیار کر رہے ہیں۔” شوکت ترین نے کہا ہے کہ "پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 5.37 فیصد ہے جو پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 14 سال کی بلند سطح پر ہے۔

وزیر خزانہ کے ٹویٹ کے مطابق "آئندہ  10 سال میں روزگار میں اضافہ ہوگا، آئندہ 10 سال میں انسانی ترقی فروغ پائے گی۔”

معاشی حلقوں میں وزیر خزانہ شوکت ترین کے پے در پے دو ٹویٹ اپوزیشن کو کرارا جواب قرار دیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر