لاہور، گاڑی پر فائرنگ سے ٹی وی رپورٹر جاں بحق

دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، حسنین شاہ موقع پر جاں بحق، پولیس، جائے وقوعہ سے کچھ ہی دور گورنر ہاؤس ہے، صحافتی تنظیم۔

لاہور کی ڈیوس روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹل ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

حسنین شاہ دفتر سے پریس کلب جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر دو مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

اسریٰ یونیورسٹی کے معطل وائس چانسلر اور غنڈوں کی فائرنگ، صورتحال کشیدہ

ریحام خان کا گاڑی پر فائرنگ کا دعویٰ ایف آئی آر میں جھوٹا ثابت

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان نے چہروں کو ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس شکیل ذکی نے کہا کہ حسنین شاہ کو جس جگہ نشانہ بنا کر قتل کیا گیا وہاں گورنر ہاؤس پنجاب اور امریکی کونسل خانے کی سیکورٹی کی وجہ سے رینجرز تعینات رہتی ہے اور ٹریفک وارڈنز بھی یہاں گشت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں صحافی کا قتل ہونا نہایت تشویشناک امر ہے، واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ تحاریر