وزیراعظم ہاؤس میں تین اہم ترین عہدوں کیلیے انٹرویوز

اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیف آف ایسیٹ ریکوری یونٹ اور چیئرمین نیب کے عہدوں پر تقرر کیلیے 4 شخصیات نے انٹرویوز دے دیئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب اور ایسیٹ ریکوری یونٹ کے چیف شہزاد اکبر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا۔

ان سے پہلے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بھی چند روز قبل استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پہلے ہی مدت ملازمت میں توسیع ملنے کی وجہ سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ کیوں دیا؟ سینیٹر انوار الحق نے سب بتا دیا

نیوز 360 کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں تینوں اہم ترین عہدوں کے لیے 4 شخصیات نے انٹرویو دیئے ہیں۔

ان چاروں شخصیات نے تینوں عہدوں یعنی چیئرمین ایسیٹ ریکوری یونٹ، چیئرمین نیب اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدوں کے لیے علیحدہ علیحدہ انٹرویوز دیئے ہیں۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ چاروں شخصیات میں سے کن تین افراد کو درج بالا عہدوں کے لیے فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے بھی معلومات دستیاب نہیں ہیں کہ آیا مزید انٹرویوز ہونے کا امکان ہے یا انہی چاروں افراد میں سے تین افراد کو منتخب کر لیا جائے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ ایک ہی ہفتے میں بیوروکریسی کے دو بڑے عہدیداران کے مستعفی ہونے سے سرکاری کام میں خلل پڑ رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ فوری طور پر موزوں امیدوار کا انتخاب کر کے کارِ سرکار کو رواں  رکھا جائے۔

متعلقہ تحاریر