پی ایس ایل سیزن 7 کا کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار افتتاح
تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب جمعرات کی شام کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اس سال کا ترانہ ‘آگے دیکھ’ پیش کیا ۔ تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا پی ایس ایل کی ٹیموں کے نام خصوصی پیغام بھی دکھایا گیا جس کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک ہوگئی
دنیا کے بہترین کرکٹر پاکستان میں ہیں،مجھے ان پر فخر ہے، عاصم اظہر
تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کنگز کی قیادت کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سلطانز کے کپتان ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں شائقین کی تعداد صرف 25 فیصد تک محدود رکھی ہے – اسٹیڈیم میں تقریباً 8,000 شائقین موجود ہیں۔ پی سی بی نے چھ فرنچائز سائیڈز کے لیے سخت بائیو سیکیور بلبلز کا انتظام کیا ہے تاکہ کسی بھی قیمت پر تاخیر سے بچا جا سکے۔
میچ سے قبل، کراچی کنگز کو ایک دھچکا لگا ہے جب سابق کپتان عماد وسیم اور بین الاقوامی کھلاڑی جورڈن تھامسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ چند روز قبل کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا بھی کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ محمد عامر بھی پیسر انجری کا شکار کی وجہ سے افتتاحی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔









