بجلی کی ترسیل اور تقسیم کار کمپنیز کے نقصان ساڑھے 17 فیصد ریکارڈ

سال 2021 کی رپورٹ جاری، کوئٹہ الیکٹرک کو تکنیکی اور کمرشل دونوں شعبوں میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ نقصان ہوا۔

سال 2021 پاور جنریشن سیکٹر میں ترسیل اور تقسیم کے نقصانات 17.30 فیصد رہے، صرف کے الیکٹرک کو ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن میں 17.54 فیصد نقصانات ہوئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق توانائی کی تقسیم و ترسیل کا سب سے بڑا نقصان پشاور میں ہوا جو کہ 38.81 فیصد تھا۔

یہ بھی پڑھیے

قازقستان، ازبکستان اور کرغزستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

نیپرا کا بڑا فیصلہ، KEصارفین کیلیے بجلی کا فی یونٹ 12.96 روپے مقرر

دوسرا بڑا نقصان سکھر الیکٹرک کو ہوا جس کی شرح 35.31 فیصد تھی، کمرشل بنیادوں پر ترسیل و تقسیم کے نقصان کی بلند ترین شرح کوئٹہ الیکٹرک میں رہی جو کہ 63.34 فیصد تھی۔

دوسرا بڑا کمرشل نقصان سکھر الیکٹرک کو برداشت کرنا پڑا جو کہ 35.26 فیصد تھا جبکہ کے الیکٹرک کے نقصانات 5.13 فیصد رہے۔

کوئٹہ الیکٹرک کو تکنیکی اور کمرشل مجموعی طور پر سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا جو کہ 74 فیصد رہا۔

اس کے بعد سکھر الیکٹرک 58.30 فیصد اور حیدرآباد میں نقصان کی شرح 44.79 فیصد تھی۔

متعلقہ تحاریر