کراچی کے ساحل پر گندگی دیکھ کر وسیم اکرم خاموش نہ رہ سکے

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سی ویو پر گندگی دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کراچی کے ساحل (سی ویو) کی حالت دیکھ کر انہتائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔ میں نے سوچا تھا کہ ہفتے کے پہلے روز سی ویو پر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کردی۔ میری اہلیہ پوری دنیا کو کہتی ہیں کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے اور لوگ خوبصورت ہیں، لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندے بھی ہیں۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا۔ لوگ جو گندگی سمندر میں ڈالتے ہیں وہ ساحل پر آجاتی ہے۔ اس تمام صورتحال کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔

متعلقہ تحاریر