کیا پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے والے ہیں؟ ایچ بی ایل کی ٹویٹ سے شائقین پریشان

حبیب بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے مداحوں سے معذرت کی گئی، رمیز راجہ کے جوابی ٹویٹ نے بھی سوال کھڑے کردیئے۔

حبیب بینک کی ٹویٹ نے کرکٹ شائقین کو حیران و پریشان کر دیا، ایچ بی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اس سال ویسا نہیں ہو گا جیسا کہ ہر سال ہوتا ہے، مداحوں سے معذرت۔

اسی ٹویٹ کے جواب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ٹویٹ نے بھی کرکٹ شائقین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا کا شکار ،  این سی او سی کا اجلاس ملتوی

پاکستان نے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا

رمیز راجہ نے ایچ بی ایک کو ٹیگ کرتے ہوئے جواب لکھا کہ تمام اچھی چیزیں بلآخر اختتام پذیر ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں دوسری چیزوں میں مصروف ہوں لیکن پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

اب یہ اشاروں کنایوں میں ناجانے ایچ بی ایل اور رمیز راجہ کیا باتیں کر رہے ہیں، شائقین کو ایسا لگ رہا ہے کہ کسی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز جاری نہیں رکھے جا سکتے اور انہیں ملتوی کیا جا رہا ہے۔

اس بارے میں مزید تفصیلات تو ایچ بی ایل، پی سی بی یا رمیز راجہ ہی دے سکیں گے۔

متعلقہ تحاریر