کم عمر نوجوان نظر آنے والے شعیب ملک 40 برس کے ہوگئے

دعا ہے کہ آپ کم عمری کی طرف سفر جاری رکھیں اور مجھ سمیت دوسروں کو احساس کمتری میں مبتلا کرتے رہیں، ثانیہ مرزا کی خاوند کو سالگرہ پر مبارکباد۔

بھارت کی مایہ ناز ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے اپنے پاکستانی خاوند اور اسٹار کرکٹر شعیب ملک کو سالگرہ پر مبارک باد دینے کے لیے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو مبارک باد دیتے ہوئے فیملی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں ثانیہ، شعیب اور ان کے صاحبزادے محوِ پرواز ہیں اور شعیب ملک سیلفی لے رہے ہیں۔

ثانیہ نے لکھا کہ ہماری طرف سے سالگرہ مبارک ہو، دعا ہے کہ آپ کم عمری کی طرف سفر جاری رکھیں اور مجھ سمیت باقی سب کو بھی احساس کمتری میں مبتلا کر دیں۔

شعیب ملک اس سال 40 برس کے ہوگئے ہیں، وہ یکم فروری 1982 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔

شعیب ملک نے حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ ماڈلنگ کر کے سب کو حیران و پریشان کر دیا تھا۔

40 برس کی عمر میں بھی وہ 26 28 سال کے نوجوان نظر آتے ہیں اور ان کی فٹنس بھی بہت بہترین ہے۔

شعیب ملک کو کرکٹ گراؤنڈ کے باہر ماڈلنگ کے میدان میں بھی مداحوں نے بہت سراہا تھا اور ازراہ مذاق کہا کہ اب آپ اداکاری اور گلوکاری بھی شروع کر دیں۔

لیکن شعیب ملک جس قدر ذہین اور خوش مزاج، خوش گفتار، خوش لباس ہیں، ممکن ہے کچھ عرصے بعد وہ شوبز انڈسٹری بھی جوائن کر سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر