این سی او سی نے 24 گھنٹوں میں کورونا سے 42 اموات کی تصدیق کردی
سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ حکومت کی بہترین کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے کیونکہ عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کا کہناہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 5 ہزار 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض کے شکار مزید 42 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں 42 نئی اموات کے بعد مجموعی تعداد 29 ہزار 372 ہو گئی ہے جبکہ 5 ہزار 830 نئے کیسز کے اضافے کے بعد متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 263 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ میں کرونا ویکسینیشن کی گھر گھر مہم کا آغاز
پی ایچ سی کا بڑا اعلان، کووڈ ٹیسٹ فیس 4800 روپے مقرر
ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 59 ہزار 786 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 9.75 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔
Statistics 3 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 59,786
Positive Cases: 5830
Positivity %: 9.75%
Deaths :42
Patients on Critical Care: 1590— NCOC (@OfficialNcoc) February 3, 2022
این سی او سی کے ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 839 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 819 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 100072 ریکارڈ کی گئی جب کہ خصوصی نگہداشت کے مریضوں کی تعداد 1590 ہے۔
سندھ میں اب تک 5 لاکھ 46 ہزار 141 ، پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779 ، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 97 ہزار 937 ، اسلام آباد میں 1 لاکھ 29 ہزار 758 ، بلوچستان میں 34 ہزار 557 ، آزاد کشمیر میں 39 ہزار 323 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب میں اب تک 13 ہزار 201، سندھ میں 7 ہزار 849، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 23، اسلام آباد میں 982، آزاد کشمیر میں 760، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔









