ایرن ہالینڈ پاکستانی ثقافت کی اسیر ، روایتی لباس میں تصاویر شیئر کرنے لگیں

آسٹریلین آلراؤنڈر بین کٹنگ کی اہلیہ اور آسٹریلوی ٹی وی پریزینٹر ایرن ہالینڈ جو پی ایس ایل میں کمنٹیٹر کی خدمات انجام دے رہی ہیں

آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ ہو یا ویسٹ انڈیز میں کیریبین لیگ، بنگلہ دیش کی  بنگلہ دیشن پریمئر لیگ (بی پی ایل ) ہو یا بھارت کی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) ان سب میں پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل اخلاقی، سماجی، معاشرتی و نفسیاتی ہر حوالے سے دیگر ممالک کی لیگ کے مقابلے میں نسبتاً مثبت انداز میں سامنے آئی ہے۔

پی ایس ایل نہ صرف اسپانسرز کے معیار پر پورا اُتری ہے بلکہ شائقین نے بھی اس کو پذیرائی بخشی ہے۔ پی ایس ایل میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹر تو آہی رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹر اور دیگر حکام بھی اس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بہترین لیگ قرار دیدیا

غیرمعروف تجزیہ کار کے پی ایس ایل سے متعلق تعصب سے بھرپور خیالات

آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر بین کٹنگ کی اہلیہ اور آسٹریلوی ٹی وی پریزینٹر ایرن ہالینڈ  جو پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل )میں کمنٹیٹر کی خدمات انجام دے رہی ہیں  جہاں وہ اپنے ڈریسنگ اسٹائل اور اپنی  سرگرمیوں سے  خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں وہی  وہ پاکستانی ثقافت کی  بھی اسیر ہوگئی ہیں۔

ایرن ہالینڈجو کہ  مس  ورلڈ  کا ٹائٹل جیت چکی ہیں ابھی پی ایس ایل میں پاکستانی ثقافت میں رچ بس رہی ہیں ، ایرن ہالینڈ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ پاکستانی خواتین کے روایتی  لباس  زیب تک کئے ہوئے ہیں  ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ان کی جانب سے روزانہ نئے انداز کے ملبوسات میں اپنی تصاویر اپنے مداحوں تک پہنچائی  جارہی ہے جس میں وہ روایتی لباس  اور پاکستانیوں کی تعریف  کرتے نہیں تھک رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل  پی ایس ایل میں پریزنٹر کےطورپر مدعو کیئے جانے پر ایرن ہولینڈ  نے اپنے  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ ایک بار پھر پی ایس ایل کا حصہ بننے پر  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔ایرن ہالینڈ سکندر بخت اور زینب عباس کے ہمراہ پریزنٹر ز کے پینل کا حصہ ہونگی۔

 

متعلقہ تحاریر