کراچی: بینکس اور مارکیٹس سے نکلنے والوں سے ڈکیتیاں معمول بن گئیں

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب داؤد پوتہ انڈرپاس میں سنار سے ساڑھے 3کروڑ روپے کی ڈکیتی، ڈیفنس فیز 7 میں بینک سے لوٹنے والا شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا

کراچی میں بینکس اور مارکیٹس سے نکلنے والے شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔کینٹ اسٹیشن کے قریب دکان سے نکلنے والے سنار سے 4 ڈاکوؤں نے  سرعام ساڑھے 3کروڑ روپے لوٹ لیے۔

واقعہ بدھ کوکراچی کے کینٹ اسٹیشن کے قریب داؤد پوٹا انڈر پاس میں پیش آیا۔ڈاکوؤں نے رکشے میں سوار سنار سے رقم چھینی اور باآسانی فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں ڈاکو راج،نوبیاہتانوجوان سمیت3افراد قتل

پولیس اہلکاروں نے اغوا کے ملزم کو رشوت لے کر فرار کروایا، تفتیشی حکام

ڈکیتی  کی واردات منظم سازش کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے اور بظاہر لگتا ہے  کہ سنار جس دکان سے رقم لے کر نکلا تھا وہاں سے ہی  مخبری کی گئی تھی۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔

کراچی میں بینک اور دکانوں سے نکلنے والے شہریوں سے ڈکیتی کی یہ کوئی پہلی  واردات نہیں ۔ چند روز قبل ایک شہری کو اس کی دہلیز پر خوش لباس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ مسلح ڈاکوؤں  کو اس نقدی  کا مکمل علم تھا جو  بینک سے نکالنے والے شہری ے اپنی  جرابوں میں چھپا رکھی تھی۔

ڈی ایچ اےفیز 7  میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ جیسے ہی شہری گھر کے دروازے پر اپنی کار سے نکلتا ہے ،پیچھے سے 2موٹرسائیکلوں پر آنے لے4 ڈاکو سے یرغمال بنالیتے ہیں جبکہ ایک ملزم فوری طور پر شہری کی پتلون کے پائنچے اٹھا کر جرابوں سے رقم نکلتا ہے اور ملزمان چند لمحوں میں واردات مکمل کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

جنوری میں کلفٹن شون سرکل کے قریب ڈکیتی کی ایسی ہی ایک اور واردات میں ڈہرکی سے کراچی آنے والے ایک ہندو تاجر کو ڈاکوؤں نے  مزاحمت  پر قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ شون سرکل کے قریب واقع نجی اسلامی  بینک سے 72 لاکھ روپے لے کرنکلا تھا کہ ملزمان نے اسے لوٹنے کے بعد گولیاں ماردیں۔

گزشتہ ماہ ہی ایک اور واقعے میں ایک اسلامی بینک کی صفورا برانچ سے62لاکھ روپے  لے کر نکلنے والے بحریہ کے ایک سابق افسر کو ڈاکوؤں نے سپر ہائی وے پر لوٹنے کےبعد گولیوں سے بھون ڈالا تھا تاہم خوش قسمتی سے 6گولیاں لگنے کے باوجود ان کی  جان بچ گئی۔

ایسی ہی ایک واردات نومبر 2021میں گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع آرکیٹیکٹ سوسائٹی میں پیش آئی تھی۔موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جیسے ہی بینک سے رقم نکلوا کر گھر کی دہلیز پر پہنچے تو تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ایک بھائی کو گولی ماردی۔ خوش قسمتی سے نوجوان کی رقم اور جان دونوں بچ گئی تاہم وہ ابھی تک بستر پر موجود ہے۔

نومبر 2021 میں ہی  صفورا چوک میں  نجی بینک سے رقم  نکلواکر آنے والی خاتون سرکاری اسکول ٹیچر سے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے  50 ہزار روپے اور موبائل فون  لیا تھا ۔

خیال رہے کہ بینکس اور مارکیٹس سے نکلنے والے شہریوں  کو لوٹنے کی  وارداتیں شہر میں تواتر سے پیش آرہی ہیں  ۔کم از کم ایسی دو وارداتیں ایک ہی ایک اسلامی بینک  کی مختلف برانچوں  سے نکلنے والے شہری  ڈاکوؤں کے ہاتھوں  بھاری رقم  سے محروم ہونے  کے ساتھ  ساتھ  ان کی گولیوں کا نشانہ بھی بن چکے ہیں۔ پولیس نے مربوط ڈکیتیوں کے پے در پے واقعات کے باوجود مکمل تحقیقات کا آغاز نہیں کیا۔

متعلقہ تحاریر