عسکری پارک کے ایم سی کے سپرد، عوام کا داخلہ مفت

ڈی جی پارکس کا کہنا ہےکہ پارک میں قائم شادی ہال سابقہ انتظامیہ نےختم کرکےتحویل میں دیا ہے

سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ باغات نے پرانی سبزی منڈی پرقائم عسکری پارک کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں 14جنوری کو ڈی جی پارکس کے ایم سی نے  پارک انتظامیہ کو خط لکھا تھا جس میں عدالتی حکم کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی کا عسکری پارک کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کو دینے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر کے متعدد باغات میں خوفناک شکل والی چمگادڑوں کے ڈیرے

فریئرہال میں پھولوں کی نمائش ادھار مانگ کر منعقد کرنے کا انکشاف

احکامات کے مطابق  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ باغات آج سے عسکری پارک کا کنٹرول سنبھالا اور پارک کا نام عسکری امیوزمنٹ سے تبدیل کرکے ’کے ایم سی امیوزمنٹ‘ کردیا۔ جبکہ کے ایم سی امیوزمنٹ پارک میں عوام کا داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پارکس کا کہنا ہےکہ پارک میں قائم شادی ہال سابقہ انتظامیہ نےختم کرکےتحویل میں دیا ہے۔

کے ایم سی محکمہ باغات کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ 17 سے زائد ایکڑ رقبے پر مشتمل پارک کا شادی ہال مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ احاطے میں قائم 38 دکانوں بھی موجود ہیں جنہیں قانونی وجوہات کے باعث مسمار نہیں کیا جاسکتا۔

 

متعلقہ تحاریر