چھتیس گڑھ: 8 سالہ بچی کا 7 نابالغ  لڑکوں  کے ہاتھوں 2 ماہ تک ریپ

آن لائن کلاسز کے لئے دیئے گئے اسمارٹ فون پر فحش  مواد تک رسائی  اس  افسوسناک واقع   کا موجب بنا۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں آٹھ سالہ نابالغ  بچی اپنے چھ نابالغ کزنز اور ان  کے دوستوں کے ہاتھوں دو ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنتی رہی ،  پولیس کا کہنا ہے کہ واقع آن لائن کلاسز کے لئے دیئے گئے اسمارٹ فونز میں فحش مواد دیکھنے سے شروع ہوا۔

نابالغ بچوں کو اسمارٹ فونز بغیر نگرانی کے دینا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے اس کا اندازہ  اس خبر سے لگایا جاسکتا ہے،  بھارتی ریاست چھتیس گڑھ  کے علاقے رائے پور میں  ایک آٹھ سال کی بچی کو اس کے نابالغ رشتے داروں اور ان کے دوست دو ماہ تک  زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، پولیس کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کے لئے دیئے گئے اسمارٹ فون پر فحش  مواد تک رسائی  اس  افسوسناک واقع   کا موجب بنا۔

یہ بھی پڑھیے 

لڑکی ریپ کیس ، کرکٹر یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج

مودی کے دورِ حکومت میں ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں، بھارتی صحافی

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ متاثرہ بچی  اور تمام نابالغ ملزمان رشتے دار ہیں اور ایک ساتھ ہی  پڑھتے اور کھیلتے تھے ، جس کی وجہ سے    خاندان کےد یگر افرادکو  اس واقع کا علم ہی نہیں ہوسکتا ،  صورتحال اس وقت واضح ہوئی جب بچی کو پیٹ میں شدید درد کے باعث قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ۔

متعلقہ تحاریر