40 کروڑ انسٹافالورز ، رونالڈو دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے

انسٹا گرام پر رونالڈو کے فالورورز کی تعداد میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک کروڑ 63 لاکھ کااضافہ ہوا ہے۔

دُنیائے فٹبال میں پرتگال کی شان مانے  جانے والے عظیم کھلاڑی  کرسٹیانو رونالڈو سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوزشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 40 کروڑ فالورز حاصل کرکے 400 ملین فالورز کے ساتھ دنیا کی پہلی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

37 سالہ کرسٹیانورونالڈو کھیل کے میدان میں دنیا کے سب سے کامیاب اور معروف کھلاڑی ہونے کا اعزاز تو گذشتہ کئی سالوں سے اپنے پاس رکھےہوئے تھے لیکن گذشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی  دنیا کی سب سے مقبول  شخصیت ہونے کا اعزاز بھی اپنے  نام کرلیا ہے ۔ انسٹا گرام پر رونالڈو کے فالورورز کی تعداد میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک کروڑ 63 لاکھ کااضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوہ پیما لٹل کریم علاج کیلیے رونالڈو کی شرٹ نیلام کرنے پر مجبور

کرسٹیانو رونالڈو کا محبوبہ کی سالگرہ منانے کا انوکھا انداز

گذشتہ جنوری 2021 میں رونالڈو کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 250 ملین ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔رونالڈو کے 250 ملین سے 400 ملین فالوورز ہونے میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے ، تاہم اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسٹار فٹ بالر کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ فالوورز کی اس ریس میں کرسٹیانو رونالڈو کے ہم ہم پلہ پلیئر لیونل میسی 3 کروڑ 6 لاکھ فالورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فالوورز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کرسٹیانو کے بعد دوسرے نمبر پر کائیلی جینر ہیں جنہوں نے رواں سال ہی انسٹا گرام پر 3 کروڑ فالوورز رکھنے والی شخصیت کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہیں انسٹا گرام پر 3 کروڑ 9 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر