نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ایک مرتبہ پھر مسترد
میڈیکل بورڈنے رپورٹس پر اپنی رائے دینے سے معذرت کرتے ہوئےکہا ہے کہ رپورٹس نامکمل ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی تازہ کلینیکل رپورٹس کا جائزہ لینے والے میڈیکل بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے ڈاکٹرنے ان کی صحت کے حوالے سے اپنی رائے دی ہے ، کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں۔
ذرائع کے مطابق پروفیسر عارف ندیم کی سربراہی میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے والے 9 رکنی میڈیکل بورڈنے رپورٹس پر اپنی رائے دینے سے معذرت کرتے ہوئے قرار دیا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کی صحت سے متعلق دستاویزات ادھوری ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نوازشریف کے معالج پریانکا چوپڑا سے تھپڑ کھاتےکھاتے بچ گئے
نواز شریف کی وطن واپسی، اٹارنی جنرل پاکستان کا ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط
نوازشریف کےامریکی نژاد بھارتی معالج فیاض شاول کی جانب سے بھیجی گئی میڈیکل رپورٹس پر بورڈ نے موقف اپنایا کہ رپورٹس مکمل نہیں ہیں، ڈاکٹرشال نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے، کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ 9رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پرانی رپورٹس پر یہی رائے دی تھی کہ بھیجی گئی رپورٹس نامکمل ہیں ان پر نامکمل دستاویز پر کسی قسم کی رائے نہیں دی جاسکتی ہے ۔