قندیل بلوچ قتل کیس، مرکزی ملزم کو عدالت نے بری کردیا
ملتان کی ماڈل کورٹ نے مجرم وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، آج ہائیکورٹ بینچ نے بری کردیا، دیگر ملوث ملزمان بھی پہلے ہی بری کیے جاچکے ہیں۔

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا مرکزی ملزم بری، ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ملزم وسیم کو اداکارہ کے قتل کیس سے بری کر دیا، ملزم مقتولہ قندیل بلوچ کا بھائی ہے۔
گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے اور راضی نامے کی بنیاد پر ملزم کو بری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواست مسترد کردیں
سبیکا امام کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں، ایف آئی اے میں شکایت درج
وسیم کو اپنی بہن قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے الزام میں ملتان کی ماڈل کورٹ نے 27 ستمبر 2019 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
خیال رہے کہ جولائی 2016 میں قندیل بلوچ کی لاش ان کے گھر سے ملی تھی۔
عدالت نے محمد وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی لیکن مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا جس میں مفتی عبدالقوی بھی شامل تھے۔
قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹے کی معافی کیلیے درخواست عدالت میں پیش کی تھی جسے جج نے ماننے سے انکار کردیا تھا۔
مرکزی ملزم نے تھانے جا کر خود گرفتاری دی تھی اور عدالت میں قندیل بلوچ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔









