ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

4 فروری سے اب تک ڈالر کی قدر میں 1.42 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 9 کروڑ سے زائد مالیت کے حصص کا لین دین۔

انٹر بینک مارکیں میں آج بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 175 روپے 77 پیسے تک ہو گئی، آج ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

بلدیہ عظمیٰ کراچی، من پسند ٹھیکیدار کو ادائیگی نہ کرنے پر مشیر مالیات برطرف

چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے خوشخبری

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 20 پیسے کم ہو کر 178 روپے ہو گئی۔

خیال رہے کہ  4 فروری 2022 سے اب تک ڈالر کی قدر میں 1.42 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی یہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 87.61 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45731 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج کے پورے کاروباری دن میں 0.19 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی جبکہ 9 کروڑ سے زائد کے حصص کے سودے ہوئے۔

متعلقہ تحاریر