عظمیٰ بخاری کی شادی کی تقریب میں ڈھول بجانے کی وڈیو وائرل

تقریب میں ’’ آجا ہو بیلیا” گا کر محفل میں سر بکھیرتے اور ساتھ ہی ڈھولک بجاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کی  خاندان  کی شادی میں نور جہاں کے گیت گانے  اور ساتھ  ہی ڈھولک  بجانے کی ویڈیو ساشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سیاسی میدان میں مسلم لیگ نون کے دفاع میں ایک مضبوط اور دو ٹوک انداز رکھنےوالی مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری  کی گذشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ان کے نام سے بنے ایک غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی  جس  میں انھیں خاندان کی  ایک شادی کی تقریب کے دوران  ملکہ ترنم نور جہاں کا گانا ’’ آجا ہو بیلیا” گا کر محفل میں سر بکھیرتے اور ساتھ ہی ڈھولک بجاتے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azma Bokhari (@azmabokharipmln)

ویڈیو پر ان کے سیاسی مخالفین نے بھی تبصرہ کیا جبکہ ان کے مداحوں نے ان کی ویڈیو کو خو ب پسند کیا اور داد دی۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ اکثر مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جبکہ  اس سے قبل عظمیٰ بخاری کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی سیکریٹری و رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر