گودام کی رسید دکھا کر کاشتکاروں کیلیے قرضے کا حصول آسان

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے فنانسنگ پروگرام کا آغاز کردیا، زراعت کے فروغ کیلیے مثالی اقدام، پتوکی میں تقریب کا انعقاد۔

پاکستان میں زراعت اور انڈسٹری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا احسن اقدام، کمرشل بینکوں کے اشتراک سے الیکٹرانک گوداموں کی رسید فنانسنگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

زراعت اور انڈسٹری کی بہتری سے ملک کی معاشی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور ملکی ترقی کو فروغ ملے گا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان رضا باقرتھے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل معیشت کے لیے اچھی خبر

معیشت پر اپوزیشن کی بےجا تنقید پر وزیر خزانہ کا کرارا جواب

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تجارتی بینکوں کے تعاون سے زراعت اور انڈسٹری کی بہتری کے لیے الیکٹرانک گودام رسید فنانسنگ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

اسی حوالہ سے پتوکی حبیب آباد کی ایک نجی فیکرٹری میں اعلیٰ سطح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور تمام کمرشل بینکوں کے صدور تھے۔

الیکٹرانک گودام رسید پروگرام کے تحت "مکئی، گندم، دھان اور دیگر بیجوں کو اسٹور کرنے کے لیے زمینداروں اور کسانوں کو ریلیف مہیا کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان تمام کمرشل بینکوں کے اشتراک سے کسانوں کو قرض فراہم کرے گا، گودام رسید فنانسنگ نظام سے ملک کی زراعت میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

نئے پروگرام سے معاشی صورتحال سے نمٹنے کے علاوہ اہم شعبوں کی ترقی کو فروغ ملے گا جس سے کسانوں کو مزید سہولتیں میسر آسکیں گی۔

اس پروگرام میں اسٹیٹ بینک مینجمنٹ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام، بینکنگ انڈسٹری، سرکاری اداروں کے علاوہ کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر