جانی نوشہرو فیروز میں کوئی مسئلہ ہو تو بتانا، مہدی مالوف کی دلچسپ ٹویٹ

گلوکار مہدی مالوف نے اپنے ہم نام گریڈ 18 کے افسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں تاثر دیا کہ وہی افسر ہیں۔

گلوکار اور نغمہ نگار مہدی مالوف نے ٹوئٹر پر نہایت دلچسپ ٹویٹ کی، انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے اپنے ہم نام افسر کی تقرری کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن شیئر کیا اور نہایت دلچسپ کیپشن دیا۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس میں گریڈ 18 کے افسر مہدی مالوف کو نوشہرو فیروز کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن آج کی تاریخ میں چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایس ایس پی سکھر نے پولیس افسران کو قانون کا سبق یاد کرادیا

اقرار الحسن کو آئی بی افسر کیخلاف اسٹنگ آپریشن مہنگا پڑگیا،بہیمانہ تشدد

گلوکار مہدی مالوف نے اپنے ہم نام افسر کی نئی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جانی نوشہرو فیروز میں کوئی مسئلہ وسلہ ہو تو بھائی کو بتا دینا’۔

عام طور پر مروّت میں یہ جملہ کہنا ہمارے یہاں بہت عام ہے کہ ‘کوئی کام وام ہو تو بتا دینا’، ‘ہمارے لائق کوئی خدمت ہو تو بتا دیجیے گا’۔

اسی نسبت سے گلوکار مہدی مالوف نے شوخی میں آ کر یہ جملہ ازراہ مذاق ٹوئٹر پر لکھ دیا حالانکہ ابھی یہ بھی نہیں معلوم ہوسکا کہ اصل افسر ٹوئٹر پر ہیں بھی یا نہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف حنیف بنگش نے لکھا کہ ‘ایک بندہ اٹھوانا ہے’۔

یہاں بھی مہدی مالوف کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی اور انہوں نے کہا ‘رات کو اسے سلا دینا، صبح خود اٹھ جائے گا’۔

متعلقہ تحاریر