آسٹریلوی باؤلر پیٹ کمنز دورہ پاکستان کیلیے گھر چھوڑنے پر اداس

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 سال بعد پاکستان آرہی ہے جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی خاصے پرجوش ہیں  تاہم آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز فرض کی ادائی کیلیے گھر بار چھوڑنے پر اداس ہوگئے۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گرل فرینڈ اور بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرکے جذباتی پیغام بھی لکھ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے۔

ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئرکا ایوارڈ :حسن علی کوشاداب خان کی مبارکباد

سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم باقاعدہ پی سی بی "ہال آف فیم” میں شامل

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pat Cummins (@patcummins30)

پیٹ کمنز نے دل کے اموجی کے ساتھ  لکھا کہ  گھر سے نکلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ کام پر جانے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم  23 سال بعد 27 فروری کو پاکستان آرہی ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان 3 ٹیسٹ ، 3ایک روزہ میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ21 سے 25 مارچ تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تین میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس میں  29 ، 31 مارچ اور 2  اپریل کو دونوں ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی راولپنڈی میں 5 اپریل کوکھیلا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر