کیا اداکارہ یاسرہ رضوی ذاتی زندگی میں بحران کا شکار ہیں؟

اداکارہ یاسرہ رضوی کی انسٹاگرام اسٹوری نے ان کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ۔کیا اداکارہ یاسرہ رضوی ذاتی زندگی میں کسی بحران کا شکار ہیں؟

اداکارہ  نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انسانوں کی ناشکری کو موضوع بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے۔
حق مہر میں شوہر سے فجر کی نماز مانگی تھی ، یاسرہ 

اداکارہ یاسرہ رضوی کہاں جارہی ہیں؟

اداکارہ نے لکھا کہ  غیر شادی شدہ شادی کی خواہش رکھتا ہے، شادی شدہ طلاق کا سوچتا ہے، نوجوان بڑا ہونا چاہتا ہے، بوڑھا جوان ہونے کا خواہشمند ہے، امیر امن چاہتا ہے، غریب امیر بننا چاہتا ہے، مشہور انسان پرائیویسی کے پیچھے بھاگتا ہے جبکہ گمنام افراد شہرت کو ترستے ہیں۔ بے شک نسل انسانی ناشکری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں شادی میں عمر کے فرق اور اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی تھی۔اداکارہ نے اس انٹرویو میں فیمنزم اور عورت مارچ کے حوالے سے بھی بات کی تھی۔

متعلقہ تحاریر