سوئی سدرن گیس کمپنی 23 ارب کی نادہندہ نکلی، اکاؤنٹس منجمد

ایف بی آر کو اربوں روپے کی سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر ایس ایس جی سی کے اکاونٹس منجمد کیے گئے، اپیلیٹ کمشنر کی تصدیق۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا بڑا ایکشن، سوئی سدرن گیس کمپنی کے اکاؤنٹ منجمند کر دیئے، کمپنی 23 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔

ایف بی آر نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاونٹ منجمد کر دیئے۔ ایس ایس جی سی کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر منجمد کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جعلی اکاؤنٹس کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر فرد جرم سنائی جائے گی

حریم شاہ نے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر منی لانڈرنگ کے ثبوت مانگ لیے

کراچی میں لارج ٹیکس پیئرآفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت اکاؤنٹس منجمد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

ایس ایس جی سی کی طرف 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپیلیٹ کمشنر بھی تصدیق کر چکے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں صرف 312 ملین روپے وصول کئے گئے ہیں۔ ایس ایس جی سی کے منجمد اکاؤنٹس سے واجب الادا رقم ریکور کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر