ویل چیئر اور وینٹی لیٹر بھی پی ایس ایل دیکھنے سے روک نہ سکا
ایک خصوصی شخص کو پی ایس ایل میچ اسٹیڈیم میں دکھانے کیلیے پی سی بی نے ویل چیئر اور وینٹی لیٹر کے بجلی کنکشن کا انتظام کیا۔

پی ایس ایل کے مداح معید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ویل چیئر استعمال کرتا ہوں اور مجھے پورٹیبل وینٹی لیٹر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے کوالیفائر راؤنڈ کا میچ دیکھنے کے لیے انضمام انکلوژز میں ٹکٹ بک کیا ہے۔
I am a wheelchair user and using portable ventilator. I booked my ticket for qualifier of PSL in Inzamam Enclosure. I just need electricity connection to charge ventilator. kindly help@RazaKitchlew @TheRealPCBMedia @TheRealPCB @thePSLt20 @lahoreqalandars pic.twitter.com/jywC7SKQjP
— mueed311 (@mueed31111) February 19, 2022
معید نے پی سی بی کے مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف ایک بجلی کے کنکشن کی ضرورت ہے تاکہ میں اپنا وینٹی لیٹر چارج کرسکوں۔
یہ بھی پڑھیے
سی اسپارک 2022 مشقوں کا افتتاح، نیول چیف کی خصوصی شرکت
بلوچستان: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بعد ازاں ٹویٹ کرتے ہوئے چند سیکنڈ دورانیے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں معید اسٹیڈیم میں ویل چیئر پر بیٹھے میچ دیکھ رہے ہیں اور ان کا وینٹی لیٹر بھی چارج ہو رہا ہے۔
Hope you are having a great time Mueed. Relax and enjoy now that you have an electrical set up near you to charge your portable kit. We love you 😍 God Bless @mueed31111 pic.twitter.com/MRKKSmdGqj
— Ramiz Raja (@iramizraja) February 23, 2022
رمیز راجہ نے لکھا کہ امید ہے کہ آپ لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔ ہمیں آپ سے پیار ہے۔
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ایک مداح کے لیے یہ انتظامات کرنا کہ وہ اپنی ویل چیئر پر میچ دیکھ سکے اور ساتھ میں وینٹی لیٹر بھی چارج کرسکے نہایت قابل ستائش اقدام ہے۔









