وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات
ملاقات 3گھنٹے جاری رہے گی، روس یوکرین تنازع کے بعد ملاقات اہمیت اختیار کرگئی،کریملن نے ملاقات کادورانہ ایک گھنٹے بڑھادیا،وزیراعظم کی جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر بھی حاضری
وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات شروع ہوگئی۔دونوں رہنماؤں میں ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہے گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI meets President Vladimir Putin.
#PMIKInRussia pic.twitter.com/fnCbyW1k8k
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2022
یہ بھی پڑھیے
روسی صدر پیوٹن کا یوکرین کے خلاف اعلان جنگ
روس کا یوکرین پر حملہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھا
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین پر استقبال کیا گیا تھا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI‘s arrival and reception at Moscow Airport, Russia.#PMIKInRussia pic.twitter.com/cIC2ZVc07R
— PTI (@PTIofficial) February 23, 2022
روسی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے 2 گھنٹے تک ملاقات ہونا تھی تاہم کریملن حکام نے ملاقات کا دورانیہ 3 گھنٹے تک بڑھادیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک روس تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔
Prime Minister Imran Khan visited the Tomb of Unknown Soldier at the monument in Moscow, Russia to pay tribute to the Soviet soldiers killed during World War II, he laid floral wreath.
Members of the delegation of Pakistan were also present on the occasion.#PMIKinRussia pic.twitter.com/r2hHi6pesM
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 24, 2022
قبل ازیں آج صبح وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر بھی حاضری دی۔ یادگار کریمیلین کے الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی۔ وزیراعظم نے یادگار پر پھول بھی رکھے۔
Prime Minister Imran Khan is laying a floral wreath at the Tomb of Unmarked Soldier in Moscow, Russia.@PakPMO @mfa_russia #PMIKInRussia https://t.co/ECuJba3wA5
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 24, 2022