پی ایس ایل 7: پلے آف مرحلے کا دوسرا میچ: زلمی کا یونائیٹڈ کو 170رنز کا ہدف
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پلے آف مرحلے کے سنسنی خیز مقابلوں کو سلسلہ جاری ہے۔ پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ویل چیئر اور وینٹی لیٹر بھی پی ایس ایل دیکھنے سے روک نہ سکا
کیا چیمپئنز لیگ کا فائنل ماسکو میں ہوسکے گا؟
پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کامران اکمل اور محمد حارث نے کیا ۔ پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 30 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد حارث 8 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ 58 کے مجموعی اسکور پر گری جب یاسر خان 12 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 98 کے مجموعی اسکور پر گری جب کامران اکمل 39 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ 154 اور پانچویں وکٹ 167 رنز پر گری۔ طلعت حسین 28 اور شعیب ملک 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر حسن علی رہنے انہوں نے 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ فہیم اشرف اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
دونوں ٹیموں کے اسکواڈز
پشاور زلمی: وہاب ریاض (کپتان) ، کامران اکمل ، محمد حارث ، یاسر خان ، شعیب ملک ، حسین طلعت ، بونی ہوویل ، حیدر علی ، خالد عثمان اور سلمان ارشاد۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان) ، الیکس ہیلز ، وِل جیکس ، اعظم خان ، آصف علی ، فہیم اشرف ، لائم ڈاؤسن ، حسن علی ، اطہر محمود ، زاہد محمود اور وقاص مقصود۔