کیا فائنل سے قبل رانا فواد کا نظر آنا لاہور قلندرز کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا؟

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن سیون کے پلے آف مرحلے کے اہم میچ میں قلندرز نے یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف قلندرز کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی مالک رانا فواد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فائنل میں ٹیم کی فتح کی دعا کی ہے۔

گذشتہ روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے پلے آف مرحلے کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

یوکرین کیخلاف جارحیت، روس سے چیمپئینز لیگ کی میزبانی چھین لی گئی

لاہور قلندرز کے آگے اسلام آباد کے پہاڑ ریزہ ریزہ

لاہور قلندرز کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس ایل کی فرنچائز کے مالک رانا فواد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "زندہ دلان لاہور ، زندہ دلان لاہور ، ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں ، میں بہت زیادہ خوش ہوں۔”

لاہور قلندرز کی کامیابی پر اچانک نمودار ہونے والے رانا فواد نے لکھا ہے کہ "اللہ نے آج ہمیں کامیابی دی ہے۔ آپ کی دعاؤں سے آپ کی محبتوں سے۔ ابھی بھی آپ کی دعاؤں سے میدان میں اترنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں فتح اور کامیابی عطا کرے۔ پاکستان زندہ باد۔ دمادم مست قلندر۔”

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے گذشتہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کی تھی ۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ساری ٹیم 19.4 اوورز میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

لاہور قلندرز کے باؤلر ڈیوڈ ویز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اننگز کے آخری اوور بہتری باؤلنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا جس کے بعد جشن مناتے ہوئے ٹوئٹر صارفین نے دھاوا بول دیا۔

لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتے ہوئے بہت سے ناقدین نے پی ایس ایل سیزن سیون کے فائنل میں ٹیم کے مالک رانا فواد سے فائنل میں خصوصی شرکت کی درخواست کی ہے۔

ایم ارحم نامی ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہماری خواہش ہے کہ ہم رانا فواد ندیم کے ہمراہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں اور لاہور قلندرز کو چیمپیئن بنتا دیکھیں۔”

محمد بشیر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” لاہور قلندرز جیت رہا ہے کیونکہ رانا فواد اس سیزن میں نہیں تھے۔ اگر وہ لاہور کو جیتنا چاہتے ہیں تو اسے فائنل دیکھنے نہیں آنا چاہیے۔‘‘

فائنل میں لاہور قلندرز کا ٹاکرا ملتان سلطانز سے ہوگا۔ ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ہرا کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ تحاریر