اداکار عاصم اظہر کی صنف آہن میں کیپٹن نصر کے روپ میں انٹری

 گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے اداکار عاصم اظہر اے آر وائی  ڈیجیٹل اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن کا حصہ بن گئے۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آج نشر ہونے والی قسط میں عاصم اظہر کیپٹن نصر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے۔

ڈرامہ ’صنف آہن‘ نے ناظرین کے ساتھ اداکاروں کے دل بھی جیت لیے

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے 101بخار میں کون سا یادگار منظر فلمبند کرایا؟

اداکار عاصم اظہر نے  فوجی افسر کی وردی میں ملبوس اپنی تصویر بھی  ٹوئٹر پر شیئر کردی۔عاصم اظہر  نے کیپشن میں لکھا کہ  کیپٹن نصر اپنی ڈیوٹی پر رپورٹ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل صنف آہن مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والی 7 لڑکیوں کی کہانی ہے ،جو اپنے آپ کو ثابت کرنے کیلیے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرتی ہیں اور خود آہنی خواتین ثابت کرکے دکھاتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر