پی ایس ایل 7: ٹائٹل کی جنگ، قلندرز کا سلطانز کو جیت کےلیے 181 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کے سب سے کامیاب بلے باز محمد حفیظ رہے انہوں نے 45 گیندوں کا سامنا کیا اور 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور لاہور قلندرز کو صرف 25 کے اسکور پر 3 وکٹوں کو نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیے

صبح کو اچھا بنائیں، باقی سب ٹھیک ہوجائے گا، شاہد آفریدی

روسی ٹینس اسٹار کا دبئی چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے بعد جنگ روکنے کامطالبہ

قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے کیا ۔ 12 کے مجموعی اسکور پر قلندرز کی پہلی وکٹ گر گئی جبکہ فخر زمان 6 گیندوں پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 23 کے اسکور پر گری جب کہ 25 کے اسکور پر تیسری وکٹ بھی پویلین لوٹ گئی۔

کامران غلام اور محمد حفیظ کی جوڑی نے بہتر کھیل پیش کیا اور اسکور کو 79 رنز تک لے گئی ، اس موقع پر لاہور قلندرز کو چوتھی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب کامران غلام 20 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کے سب سے کامیاب بلے باز محمد حفیظ رہے انہوں نے 45 گیندوں کا سامنا کیا اور 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے بہتری باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ویلے اور شاہنواز دھانی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈز

لاہور قلندرز : فخر زمان ، عبداللہ شفیق ، ذیشان اشرف ، کامران غلام ، محمد حفیظ ، ہیری بروک ، ڈیوڈ ، سمیت پٹیل ،  شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور زمان خان۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان ، شان مسعود ، عامر عظمت ، ریلی روسو ، ٹم ڈیوڈ ، خوشدل شاہ ، ڈیوڈ ویلے ، آصف آفریدی ، عمران طاہر ، شاہنواز دھانی اور رومان ریئس۔

متعلقہ تحاریر