بلاسود قرضے ، پیٹرول بجلی سستی  کیسے ہوئی وزیراعظم نے بتادیا

ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے جس پر بجلی کا فی یونٹ 5 روپے اور پیٹرول و ڈیزل 10 روپے فی لیٹرکم کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے جس پر بجلی کا فی یونٹ 5 روپے اور پیٹرول و ڈیزل 10 روپے فی لیٹرکم کیا۔

اسلام آباد میں بلاسود قرضے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے  قوم سے وعدہ کیا ہے کہ شہری جتنا ٹیکس دیں گے وہ اپنے نچلے طبقے پر لگاؤں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے جس پر بجلی کا فی یونٹ 5 روپے اور پیٹرول و ڈیزل 10 روپے فی لیٹرکم کیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کا 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا اعلان، تاجروں کے مزے ہی مزے

 ایف ائی اے کے 96 ہزار سائبر ہراسگی کیسز، وزیراعظم حل کی تلاش میں

انھوں نے کہا کہ ملک میں  کچی آبادیاں بڑھتی جا رہی ہیں، کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے، قرض بلا سود اس لیے دے رہے ہیں تاکہ غریب لوگ بھی اپنے گھر کا خواب دیکھ سکیں۔

ہمارا مقصد ہےکہ پاکستان کے عوام اپنے پاؤں پرکھڑے ہوں اس مقصد کے حصول  اور ہر شہری کا اپنا ذاتی گھر ہو  اس کےلئے  20 لاکھ روپےکا قرض بغیرسود کے دے رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پر فخر ہے، مارچ کے آخر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ آ جائے گا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اچھے سے اچھے اسپتال جاکرعلاج کرایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے ملکی حالیہ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام تھا، ہمیں مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، لیکن یہ افسوس ناک ہے کہ 1947 میں جو ہمارا قبلہ ہونا چاہیے تھا ہم اس پر نہیں چل سکے، پاکستان جس نظریے پر بنا تھا اس پرنہیں چل سکے اور جوانسان اپنے نظریے سے ہٹتا ہے وہ بھٹک جاتا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا  کہ  ایف بی آر نے فروری کے ریونیو کے ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہےایف بی آر نے پہلی مرتبہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس چار سو اکتالیس ارب     روپے  جمع کیا ہے  ایف بی آر کی اس کارکردگی کے باعث ہم پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی دینے کے ساتھ  عوام کو ریلیف  فراہم کرنے کے قابل  ہوئے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر