پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز لیجنڈری اسپنرز کے نام سے منسوب

جمعہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کو رچی بینود اور عبدالقادر کے نام سے منسوب کردیا گیا، کرکٹ کے کلاسیکی دور کی یادیں تازہ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بینود قادر ٹرافی کیلیے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کو دو لیجنڈری اسپنرز عبدالقادر خان اور رچی بینود کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم 23 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، 1998 میں کپتان مارک ٹیلر کی قیادت میں آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 7 کی ٹرافی قلندرز کے نام ، انعامات کی برسات سلطانز کے نام

ایشین چیمپئنز ٹرافی، جاپان نے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرا دیا

1956 میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں رچی بینود آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے، یہ آسٹریلیا کا براعظم ایشیا میں کھیلا گیا پہلا میچ تھا۔

کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں بینود نے دوسری اننگز میں ففٹی بنائی تھی اور پاکستان کو اس میں شکست ہوئی۔

دوسری بار 1959 میں بھی آسٹریلوی ٹیم پاکستان آئی اور رچی بینود کپتان تھے، اس بار کینگروز نے دو میچز میں فتح کے ساتھ سیریز اپنے نام کی۔

پاکستانی اسپنر عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچز میں 236 وکٹیں حاصل کیں جن میں سے 45 آسٹریلوی وکٹیں بھی تھیں۔

عبدالقادر نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں، 1982 اور 1988 میں پاکستان جبکہ 1983 میں آسٹریلیا۔

آسٹریلیا کے رچی بینود 2015 میں جبکہ پاکستانی عبدالقادر 2019 میں انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ تحاریر