پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کاسراغ لگالیا
پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے یکم مارچ کو بھارتی آبدوز کاسراغ لگایا، جدید کلواری کلاس آبدوز 5 سال میں پاکستانی ریڈار پر آنے والی چوتھی آبدوز ہے،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کاسراغ لگالیا۔
آئی ایس پی آر نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی پانیوں میں موجودگی کی فوٹیج بھی جاری کردیں۔
#PakistanNavy Anti-Submarine Warfare Unit intercepted & tracked latest Kalvari class Indian submarine on March, 1.
The recent incident being the fourth detection in last 5 years is reflection of Pakistan Navy’s competence & resolve to defend maritime frontiers of Pakistan. pic.twitter.com/6sn1WvpUVj
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 3, 2022
یہ بھی پڑھیے
بھارتی حکومت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو تنہا چھوڑ دیا
50واں یوم ہنگور، بحریہ کا خصوصی ویڈیو پیغام ریلیز
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے یکم مارچ کو بھارتی آبدوز کاسراغ لگایا او روکا۔ پاک نیوی کے ریڈار پر آنے والی بھارتی آبدوز جدید کلواری کلاس سے تعلق رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے گزشتہ 5 سال میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے جو پاک بحریہ کی اہلیت اور پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان نیوی نے 4 مارچ 2019 کو پاکستان کی سمندری حدود کی طرف پیش قدم کرتی بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا تھا اور اسے للکارتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا تھا۔









