پیپلزپارٹی عوامی مارچ، آصفہ بھٹو سے ڈرون کیمرا ٹکرا گیا
آصفہ بی بی کو معمولی چوٹ، واقعہ خانیوال کی لاہور روڈ پر پیش آیا، بلاول بھٹو کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے ڈرون آپریٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔

خانیوال میں لاہور روڈ پر پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کی کوریج کے دوران ڈرون کیمرا آصفہ بھٹو سے ٹکرا گیا۔ آصفہ بھٹو کنٹینر پر بلاول بھٹو کے ہمراہ عوامی مارچ میں شریک کارکنوں کا استقبال کر رہی تھیں۔
ڈرون کیمرا لگنے کی وجہ سے آصفہ بھٹو کے ماتھے یا سر کے داہنے حصے پر معمولی چوٹ لگی۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ کے بلدیاتی قانون پر مذاکرات: پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی کمیٹیاں تشکیل
پارلیمنٹ حملہ کیس: صدر عارف علوی عدالت میں پیش، استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ
آصفہ بی بی کو کنٹینر میں طبی امداد دی گئی اور وہ اب کنٹینر میں ہی ہیں جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو تقریر کیلیے دوبارہ کنٹینر کے اوپر آگئے۔
ڈرون لگنے کے بعد آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے۔
کنٹینر میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے سفید رنگ کے ڈرون کو ٹرک سے نکال کر باہر پھینک دیا۔
ڈرون کیمرا سامنے سے کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ٹکرا گیا، بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا۔









