ہالی ووڈ فلم دی بیٹ مین ریلیز کے ساتھ ہی ٹورنٹ سائٹس پر لیک ہوگئی

فلم معیار  کے اعتبار سے 802ایم بی سے لے کر 3.04جی بی تک کے مختلف ورژن میں دستیاب ہے

ہالی ووڈ کی ڈی سی فلم دی بیٹ مین  سنیما میں ریلیز کے ساتھ ہی  ٹورنٹ سائٹس اور دیگر نیٹ ورکس پر لیک ہوگئی۔
سرقہ زدہ فلم معیار  کے اعتبار سے 802ایم بی سے لے کر 3.04جی بی تک کے مختلف ورژن میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت نے اہلیہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کرنے کی تردید کردی

دنیا ریاکار ہے، حقیقی دوست تلاش کریں، یاسرہ رضوری

 اگرچہ فلم کی زیادہ تر کاپیوں کے بارے میں یہی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اصل پرنٹ ہے تاہم کچھ لنکس جعلی ہیں اور محض صارفین  کے کمپیوٹرز پر وائرس لوڈ کرنے کے جال کے طور پر پھیلائے جارہے ہیں ۔

ہالی ووڈ فلم دی بیٹ مین کے اصل پرنٹ کے دعوؤں کے برعکس  تمام غیر قانونی کاپیاں حیران کن حد تک ناقص معیار اور  اشتہارات  کی بھرمار کے ساتھ ساتھ عجیب طرح سے کٹی ہوئی بھی ہیں ۔

فی بیٹ مین کا پہلا قانونی لیک شدہ ورژن جمعرات 3 مارچ کو دیر گئے متعدد ٹورنٹ سائٹس پراپ لوڈ کیا گیا جس میں”کیم“لیبل کے ساتھ یہ  عبارت درج تھی کہ اسے سینما گھروں میں ویڈیو کیمرے سے فلمایا گیا ہے۔

 بیٹ مین منگل کو جنوبی کوریا میں، بدھ کو فرانس اور میکسیکو سمیت دیگر ممالک ، جمعرات کو آسٹریلیا، برازیل، یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا میں اور جمعہ کو بھارت ، امریکا اور دیگر جگہوں پر ریلیز کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر